’جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع سے بر آمدات میں مزید9.5فیصداضافہ ہوگا‘

یورپی پار لیمنٹ کے بہت سے اراکین نے بتایا پاکستان کے خلاف بھارت یورپی پار لیمنٹ میں بھر پور لابنگ کر تا ہے لیکن وہ اپنے مشن میں ناکام رہا : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

778

لاہور:  گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کی بدتر ین مخالفت کے باوجود پاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں مزید2سال کی توسیع سے بر آمدات میں مزید9.5فیصداضافہ ہوگا۔

ہفتہ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں میڈیاسے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے دسمبر میں دورہ برسلز کے دوران یورپی پارلیمنٹ کے 30سے زائد اراکین سے ملاقاتیں کیں اور میری دعوت پر یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو ماسیمو پاکستان کا پہلا دورہ بھی کر چکے ہیں جس کے بعداب پاکستان کوجی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید دوسا ل کی توسیع مل گئی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ میری یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر اراکین سے بات ہوئی ہے انشاءاللہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے یہ بہت بڑا تحفہ ہے۔ پاکستان کیلئے جی ایس پلس سٹیٹس میں مزید توسیع پر دراصل وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی کامیابی معاشی پالیسیوں اور ملکی امن واستحکام پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو پہلے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کی وجہ سے پاکستان کی بر آمدات میں65فیصد اضافہ اور15ارب ڈالرز کا فائدہ ہوچکا ہے اور اب توسیع کے بعد یقینی طور پر مزید 15/20ارب ڈالرز کے فائدے کی توقع ہے جو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے بہت اہم ثابت ہوگا اور جی ایس پی پلس سٹیٹس میں سے پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسڑی میں روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے یورپی پار لیمنٹ کے بہت سے اراکین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف بھارت یورپی پار لیمنٹ میں بھر پور لابنگ کر تا ہے لیکن وہ اپنے مشن میں ناکام رہا ہے اوریورپی پارلیمنٹ نے موسمیاتی تبدیلی ،بلین ٹری سونامی منصوبہ ،منیشات سمگلنگ کی روک تھام ،فاٹا کو کے پی کے میں ضم کر نے ،احساس پروگرام ،کر تار پور راہداری منصوبہ ،خواتین، بچوں اور خواجہ سرائوں کے تحفظ کے حوالے سے قوانین اور اقدامات کو سر اہا ہے اور امن کے قیام کیلئے پاکستان کی تعریف کی

گورنر پنجاب نے کہا کہ طالبان اور امر یکہ امن معاہدہ میں پاکستانی کردار مثالی ہے اور ہم دعا کرتے ہیں یہ امن معاہدہ کامیاب ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے۔

گورنر نے کہا کہ جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے بعد انشاءللہ بھارت میں متنازعہ شہر یت قانون اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف بھی یورپی پار لیمنٹ میں قرارداد منظور ہوجائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر یوں کیساتھ ہے اور بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں ایکسپو ز کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here