نیویارک: کورونا وائرس جہاں دنیا بھر کی معیشت اور سٹاک مارکیٹوں کو شدید متاثر کر رہا ہے وہیں ایوی ایشن انڈسٹری بھی اس کے منفی اثرات کی زد میں ہے ۔
ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹری کو 113 ارب ڈالر نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور یہ نقصان اتنا ہی بھاری ہے جتنا 2008 کے عالمی معاشی بحران کے وقت دنیا بھر کی ائیر لائنز کو اٹھانا پڑا تھا۔
حال ہی میں یورپ کی واحد آزاد ائیرلائن Flybe دیوالیہ ہو گئی ہے جس کے بعد ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزید فضائی کمپنیاں معاشی مسائل کا شکار ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:کورونا وائرس: ایران کی کرنسی نوٹوں کم استعمال کرنے کی ہدایت، امریکاکے پاس ٹیسٹنگ کٹس ناکافی
جنوری میں Flybe دیوالیہ پن سے بہ مشکل محفوظ رہی تھی جب برطانوی حکومت نے ہوائی سفر کرنے والوں سے مختلف قسم کے ٹیکسز کی وصولی پر نظر ثانی کا عندیہ دیا تھا ، ائیرلائن نے حکومت سے 100 ملین یورو قرضہ بھی مانگا تھا تاہم برطانوی حکومت نے قرضہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ائیرلائن نے پروازیں بند کردی ہیں۔










































