شیخ رشید پاکستان ریلوے میں نجی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم

248

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبہ کی ریلوے کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا سینکڑوں ملازمتوں کا اعلان

انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرائیویٹ پارٹنرز اور بلڈرز لانا چاہتی ہے تاکہ ریلوے سٹیشنوں کی تجدیدِ نو کے ساتھ ساتھ انہیں اَپ گریڈ بھی کیا جائے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے 2020ء کو ریلوے کی ترقی کا سال قرار دے دیا

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹریک تک رسائی کی پالیسی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نجی کمپنیاں اپنی ٹرینیں ادائیگی کر کے پاکستان ریلوے کے ٹریکس پر چلانے کے قابل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا، اوپن ٹریک پالیسی کے تحت پاکستان ریلوے نجی شعبہ کو 10 مزید فرائیٹ ٹرینیں فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here