28فروری تک 24لاکھ 72ہزار 609 ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے: ایف بی آر

80

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2019ء کے لئے 28 فروری 2020ء تک 24 لاکھ 72ہزار 609 ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 45 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ ٹیکس سال 2018ءکے ضمن میں ایف بی آر کو 16لاکھ 95ہزار 560 ٹیکس گوشوارے حاصل ہوئے تھے۔ ٹیکس سال 2019ءکے لئے 28 فروری 2020ءایف بی آر کو کل24 لاکھ 72ہزار 609 ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے، یہ شرح گزشتہ ٹیکس سال کے مقابلہ میں 45فیصد زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال گو شوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جاتی رہی اور 9اگست حتمی تاریخ تھی۔

یہ بھی پڑھیے: 

ایف بی آر کی کارروائی، 31 ارب روپے مالیت کی 146بے نامی جائیدادیں ضبط

ٹیکس فائلرز کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ، پھر بھی ایف بی آر کا خسارہ 208 ارب روپے تک پہنچ گیا

ایف بی آر کا رئیل اسٹیٹ، جواہرات و زیورات کے بزنس سے وابستگان کے گرد گھیرا تنگ، نئے قوانین لاگو ہونگے

اخباری خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ خبروں میں ٹیکس سال 2018ءکی حتمی تاریخ جو 9 اگست تھی کا موازنہ ٹیکس سال 2019ءسے کیا گیا ہے جو درست نہیں ہے، ٹیکس سال 2019ءکے لئے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 فروری 2020ءتھی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ خبروں میں کم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے حوالے اعدادو شمار درست نہیں ہے۔ٹیکس سال 2018ءکی حتمی تاریخ سے لیکر ٹیکس سال 2019ءکی حتمی تاریخ تک کل عرصہ 6 ماہ بنتا ہے جو کہ گزشتہ ٹیکس سال کے مقابلے میں کم عرصہ ہے لیکن اس کے باوجود چھ ماہ کے عرصہ میں 24لاکھ سے زائد گوشواروں کا حصول بہت بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ پر آنے کے لئے شہریوں کی طرف سے گوشوارے جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تاہم حتمی تاریخ کے بعد گوشوارے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here