کراچی: پنڈوری ڈی اینڈ پی لیز کے ذمہ دار ادارے پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی او ایل) نے اپنے ڈویلپمنٹ ویل پنڈوری 10 میں ہائیڈروکاربن کی جانچ کی ہے، یہ کنواں پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں واقع ہے، اس حوالے سے کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو نوٹیفیکشین جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے، ہم یہ آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ پنڈوری ڈی اینڈ پی لیز کی آپریٹر کمپنی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے ضلع راولپنڈی پنجاب میں واقع ڈویلپمنٹ ویل پنڈوری 10 میں ہائیڈروکاربن کی جانچ کی ہے۔