موبائل فونز کی اندرون ملک اسمبلنگ میں چار سال کے دوران 12.55 ملین یونٹس کا اضافہ

126

اسلام آباد: موبائل فونز کی اندرون ملک اسمبلنگ میں گزشتہ چار سال کے دوران 12.55 ملین یونٹس کا اضافہ ہوا ہے، سال 2019ءکے دوران پاکستان میں 12.84 ملین یونٹس موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے۔

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) اور موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ پالیسی کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2016ءکے دوران پاکستان میں تیار کئے جانے والے موبائل فونز کی تعداد 0.29 ملین سیٹ رہی تھی ۔

 سال 2017ءکے دوران یہ تعداد بڑھ کر 1.72 ملین یونٹس تک پہنچ گئی اور اسی طرح سال 2018ءکے دوران اندرون ملک موبائل فون سیٹوں کی اسمبلنگ میں نمایاں اضافہ سے تعداد 5.2 ملین یونٹس تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں 12.84 ملین موبائل فون سیٹ تیار کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیوٹی فری موبائل فونز درآمد کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی

Infinix کا ‘‘میڈ اِن پاکستان ’’ سمارٹ فونز متعارف کرانے کا اعلان

75 فیصد پاکستانی موبائل فون ، 35 فیصد انٹرنیٹ، 17فیصد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں: رپورٹ

 اس طرح صرف چار سال کے قلیل عرصہ کے دوران اندرون ملک موبائل فون سیٹس کی تیاری میں 12.55 ملین یونٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں ملا جلا رجحان رہا ہے، سال 2016ءکے دوران پاکستان نے 21.6 ملین یونٹس درآمد کئے تاہم 2017ءکے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 19.8 ملین یونٹس تک کم ہوگیا ۔

اسی طرح سال 2018ءکے دوران بھی درآمدات میں کمی کا رجحان رہا اور دوران سال پاکستان کی موبائل فونز سیٹوں کی درآمدات کا حجم 17.2 ملین یونٹس تک کم ہوگیا تاہم گزشتہ سال 2019ءکے دوران درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور اس دوران پاکستان کی موبائل فونز کی درآمدات 28.2ملین یونٹس تک بڑھ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here