سٹاک مارکیٹ: 475 پوائنٹس اضافے سے 39382 کی سطح پر بند

653

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کے دوران مثبت رجحان رہا انڈیکس میں 475 پوائنٹس اضافہ سے کاروبار کا اختتام 39382 پوائنٹس پر ہوا جبکہ مارکیٹ حجم گزشتہ سیشن (بدھ) کی نسبت قدرے بہتر ہو کر 340.72 ملین تک پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گزشتہ سیشن (بدھ) کو 3.81 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

جمعرات کو کاروبار دن کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 836 پوائنٹس کے اضافے سے 39742 کی بلند سطح پر پہنچا لیکن مارکیٹ کے اختتام پر 475 پوائنٹس اضافہ نظر آیا یوں 100 انڈیکس 39382 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 1598 پوائنٹس اضافے سے 62521 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 309 پوائنٹس اضافے سے 27228 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری روز کے دوران 227 کمپنیاں گرین زون جبکہ 98 کمپنیاں ریڈ زون میں رہیں۔

گزشتہ روز کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 186.99 ملین رہا تھا جو جمعرات کو 340.72 ملین تک جا پہنچا، فوجی سیمنٹ کمپنی، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ مارکیٹ لیڈر کے طور پر دکھائی دیے۔

100 انڈیکس کے سیمنٹ، کھاد اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر میں مثبت رجحان سے منافع بخش کاروبار ہوا، دیگر کمپنیوں میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی نے بھی مثبت رجحان برقرار رکھنے میں بہتر کارکردگی دکھائی۔

گزشتہ ہفتہ مارکیٹ کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے پانچ روز میں انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ ہوئی۔ پہلے روز پیر کو کاروبار کے اختتام پر 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور منگل کو 285 پوائنٹس کم ہوئے۔ بدھ کو بھی مارکیٹ منفی زون میں رہی اور جمعرات کو بھی 251 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

دوسری طرف رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر اضافے کے بعد نئی قیمت 1644 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، راولپنڈی، سکھر سمیت دیگر صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 94200 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے اضافہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here