اعجاز الرحمان قریشی بنک آف پنجاب کے قائم مقام صدر تعینات

733

کراچی: سینئر بنکار اعجاز الرحمان قریشی کو بنک آف پنجاب کا قائم مقام پریذیڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بنک کے نئے صدر کی تعیناتی تک بنک کے روزمرہ امور انجام دے سکیں۔

مزید پڑھیں: نیشنل بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹرو بینک کا گزشتہ سال کی مالی کارکردگی کا اعلان

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے، بورڈ نے چار مارچ 2020 کو ہونے والے اپنے 267 ویں اجلاس میں بنک کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ گروپ ہیڈ آپریشنز اعجاز الرحمان قریشی کو بنک آف پنجاب کا قائم مقام صدر تعینات کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ نئے صدر کی تعیناتی تک بنک کے روزمرہ امور چلانے میں دشواری نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here