اسلام آباد: لاکھوں پاکستانی ایسے ہیں جو ڈیجیٹل ورلڈ تک رسائی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے لیے ون لوڈ ایک زبردست ریٹیلر ایپ ہے جس نے متعدد ٹیلی کام اور بنکنگ سروسز کو آپس میں یکجا کر دیا ہے۔ یہ تصور ٹیکنالوجی انٹراپرینیور محمد یار ہراج کا ہے جنہوں نے پاکستان کی نمایاں ٹیکنالوجی سروسز کمپنی سسٹمز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری سے یہ ایپ بنائی ہے۔ یہ ایپ تین برس قبل لانچ کے بعد سے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ صارفین کو بنکنگ کی سہولیات فراہم کر چکی ہے اور ملک بھر میں اسے 32 ہزار سے زیادہ فعال ریٹیلرز روزانہ استعمال کرتے ہیں۔