تازہ ترینٹیکنالوجی شائومی نوٹ 8 پرو اینڈرائڈ 10 اپ ڈیٹ کیلئے تیار By Staff Report - March 3, 2020 630 Share on Facebook ٹویٹر اسلام آباد: چینی ٹیکنالوجی کمپنی شائومی نے ‘ریڈمی نوٹ 8 پرو’ فون میں اینڈرائڈ 10 اپڈیٹ کرنے کا آغاز کردیا ۔ دو روز قبل اس حوالے سے خبریں سامنے آئیں کہ گزشتہ سال متعارف کرائے جانے والے سمارٹ فون ریڈمی نوٹ 8 میں اینڈرائڈ ورژن 10 کو اپ ڈیٹ کیا جار رہا ہے۔ اب تک 1.9 گیگا بائٹ اوور دی ائیر اپڈیٹ دیا گیا ہے جو MIUI 11v.11.0.2.0.QGGEUXM تک کے سافٹ وئیر ورژن کا حامل ہے۔ ریڈمی نوٹ 8 کے فیچرز کی بات کی جائے تو یہ 6.53 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے، طاقتور پروسیسر، چھ جی پی ریم، 128 جی پی میمری کا حامل ہے۔ جبکہ اس فون کیلئے 4500 ایم اے ایچ پاور کی طاقتور بیٹری کی دئی ہے جو 18 واٹ کے چارجر سے تیز رفتاری کیساتھ چارج ہو سکتی ہے۔ شاومی کا ریڈمی نوٹ 8 کمپنی کی 2019ء میں متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں سے نمایاں ترین ہے۔ ابھی شائومی میں تازہ ترین ورژن MIUI چل رہا ہے لیکن یہ سمارٹ فونز طویل عرصے سے پرانے اینڈرائڈ ورژن Pieکے ساتھ چل رہے ہیں۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ ریڈمی نوٹ 8 ڈیوائسز میں جلد ہی نئے آفیشل اینڈرائڈ 10 کی اپڈیٹس جاری کردی جائیں گی۔