بی آر ٹی پشاور کا کم از کم کرایہ 10 روپے مقرر کرنے کی تجویز

486

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے  پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا کم سے کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے 50 روپے مقرر کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

اس حوالے سے سفارشات ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیش گئیں تاہم کرایہ کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان دیں گے۔

عام شہریوں سمیت طلبہ اور بزرگ افراد اس سہولت سے یکساں مستفید ہوں گے۔اجلاس میں مسافروں کو ٹکٹ سسٹم کے استعمال کا طریقہ سمجھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر سٹاپ پر رضاکار یا طلبہ کی انٹرن شپ سے استفادہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مستقل سی ای او کے لئے 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں سے 19 امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا اترے۔

دوسری جانب سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے منگل کو پشاور ریپڈبس ٹرانزٹ (بی آرٹی ) کا دورہ کیا اور بسوں کی ٹیسٹنگ ٹریول میں سکول کے بچوں اور پی ڈی اے کے حکام کے ساتھ سفر کیا ۔

سپیکر مشتاق غنی نے میڈیا کو بتایا کہ منصوبے پر 99.9فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اوراب کمپیوٹرائزیشن کا معمولی کام رہتا ہے ۔ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر بی آر ٹی کو عام عوام کیلئے کھول دیاجائے گا ۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here