پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 150 روپے سستا

551

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 150 روپے کمی کردی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں کمی کا مقصد عوام کو آسانی فراہم کرنا ہے۔

اوگرا کے مطابق اب 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530 روپے ہوگی  جبکہ پہلے یہ قیمت 1680 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ماہانہ 25 ارب عوام کی جیبوں سے نکالنے کا حکومتی منصوبہ

نئی ایل پی جی پالیسی جلد متعارف کروائے جانے کا امکان

ایل پی جی فروخت کنندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں تاخیر، قومی خزانے کو  5 کروڑ روپے کا نقصان

یکم مارچ سے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اثر ایل پی جی کے گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔

یکم مارچ سے وزرات خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعدڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر سستا ہو کر 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسےفی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here