طبی مصنوعات کی برآمدات میں 4.49 فیصد اضافہ: رپورٹ

267

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات (پی بی اے) نے اپنی رپورٹ میں کہا  ہے کہ ملک میں مالی سال 2019-20 کے پہلے سات میں طبی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.49 فیصد ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پی بی اے کے مطابق ملک کی طبی مصنوعات مالی سال 2020 کے جولائی سے جنوری تک 129.1 ملین ڈالر رہیں جو مالی سال 2019 کے اسی عرصے کے دوران 123.5 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: سات ماہ کے دوران بیرون ملک سے ادویات کی درآمد میں 10 فیصد کمی

فارما پروڈکٹس کی برآمدات میں مقدار کے لحاظ سے 8.25 فیصد یعنی 7588 میٹرک ٹن سے 8214 میٹرک ٹن اضافہ ہوا ہے، سالانہ اعتبار سے رواں سال جنوری میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 0.41 فیصد کمی ہوئی ہے، اس طرح یہ برآمدات جنوری 2020 میں 16.999 ملین ڈالر جبکہ گزشتہ سال جنوری 2019 میں 17.069 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ان برآمدات میں ماہانہ کی بنیاد پر جنوری 2020 میں 12.30 فیصد کمی ہوئی جبکہ دسمبر 2019 میں 19.384 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: فارما سیکٹر کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے، مشیر تجارت

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ملک کا مرچنڈائز ٹریڈ خسارہ گزشتہ سال کے زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 28.40 فیصد تک گر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سات ماہ میں برآمدات میں22 فیصد اضافہ لیکن پاکستانیوں نے 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے سمارٹ فون درآمد کر لیے

زیرِ جائزہ عرصے کے دوران ملک کی برآمدات میں 2.14 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 15.95 فیصد کمی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here