کورونا وائرس کا خوف: موبائل ورلڈ کانگریس کے بعدگیم ڈیویلپرز کانفرنس اور جنیوا انٹرنیشنل موٹرز شو بھی منسوخ

249

سان فرانسسکو: دنیا کے 50 سال سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار سے زائد مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد  افراد وائرس سے متاثر ہو کر ہسپتالوں میں بھرتی ہو چکے ہیں ، اس وائرس کی وجہ سے جہاں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے وہاں آٹوانڈسٹری اور ٹیکنالوجی کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر دکھائی دیتا ہے۔

کوروناوائر س کے خوف سے موبائل ورلڈ کانگریس 2020ء کے بعد’گیم ڈیویلپرز کانفرنس 2020‘ اور جنیوا انٹرنیشنل موٹرز شو منسوخ کردیا گیا ہے۔

گیم ڈویلپرز کانفرنس 2020ء امریکی ریاست سان فرانسسکو میں 16 مارچ سے 20 مارچ تک منعقد ہونے والی تھی۔

کانفرنس کی منسوخی کا اعلان سامنے آنے سے قبل ہی ایمازون، فیس بک، سونی ، الیکٹرانک آرٹس، ایپک سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس میں شرکت سے معذرت کرچکی ہیں۔

Image result for game developers conference 2020
گیم ڈویلپرز کانفرنس امریکی شہر سان فرانسسکو میں 16 مارچ سے 20 مارچ تک منعقد ہونے والی تھی، فوٹو: گوگل

انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’گیم ڈیویلپمنٹ انڈسٹری اور دنیا بھر میں کمیونٹی میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی مشاورت کے بعد، ہم نے رواں سال مارچ میں ہونے والی گیم ڈویلپرز کانفرنس ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے‘۔

انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ سال سے اپنے مشاورتی بورڈز، اسپیکرز ،نمائش کنندگان اور ایونٹ کے شراکت داروں کے ساتھ شو کی تیاری کرنے کے بعد بے حد افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب اس ایونٹ کو منسوخ کر رہے ہیں‘۔

گیم ڈیویلپرز کانفرنس کی انتظامیہ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ اب کانفرنس کو موسمِ گرما کے اختتام تک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہنڈائی موٹرز کا فیکٹری بند کرنے کا اعلان

کورونا وائرس: مصنوعات کی فروخت میں کمی سے مائیکروسافٹ کی آمدن متاثر، ٹویوٹا کو پرزہ جات کی قلت کا سامنا

کورونا وائرس ، روک تھام کیلئے پاکستان کیا کر رہا ہے؟

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’ہم تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور آنے والے ہفتوں میں اپنے منصوبوں کے بارے میں مزید معلومات شیئر کریں گے‘۔

اس سے قبل موبائل انڈسٹری کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) 2020 کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر نا پڑا جو  24 تا 27 فروری تک اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونا تھا جس میں دنیا بھر سے اسمارٹ فون اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو  شرکت کرنا تھی۔

Image result for mobile world congress
موبائل ورلڈ کانگریس 2020 کا انعقاد 24 تا 27 فروری تک بارسلونا میں ہونا تھا، فوٹو: گوگل

جنیوا انٹرنیشنل موٹرز شو منسوخ:

سوئٹرزلینڈ کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث جنیوا  میں انٹرنیشنل موٹرز شو منسوخ کردیا  گیا ہے۔ اس حوالے سے سوئٹرزلینڈ کی حکومت کی جانب سے ایک بیان سے کہا گیا ہے کہ پہلی ترجیح عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔

Image result for geneva motor show

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیائی ممالک میں متعدد تجارتی کانفرنسوں کو منسوخ کیا جا چکا ہے جن کے لیے اربوں ڈالرز کے معاہدے پہلے سے ہو چکے تھے۔

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ہر سال مارچ میں سب سے بڑا تجارتی میلہ ’دی کینٹن‘سجتا ہے تاہم رواں سال اس میلے کا انعقاد ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا تاحال اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

گزشتہ سال چین کے بڑے تجارتی میلے میں 29 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کے معاہدے کیے گئے تھے۔

علاوہ ازیں ایسٹ چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کوموڈیٹی میلے کی انتظامیہ نے بھی یکم  سے 4 مارچ تک ہونے والے تمام ایونٹس بغیر کوئی نئی تاریخ بتائے منسوخ کر دیئے ہیں۔اس مذکورہ ایونٹ کے ذریعے گزشتہ برس 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کمائے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here