کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے انڈیکس میں رواں ہفتے 2،265 پوائنٹ یا یانچ اعشاریہ چھ فی صد کی کمی آئی جو گزشتہ تین برسوں کے دوران کم ترین سطح ہے۔
کے ایس سی 100 انڈیکس کے ہفتے کا آخری ٹریڈنگ سیشن (جمعہ) کو 37,983 پوائنٹ پر بند ہوا۔
27 فروری کو اس وقت صورتِ حال مزید سنجیدہ ہو گئی جب پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گزشتہ ایک برس کے دوران دن کی سب سے زیادہ مندی دیکھی جس سے ایک روز قبل ہی ملک میں کورونا وائرس کے پہلے معاملے کی تصدیق ہوئی تھی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس، جو منڈی کی مجموعی کارکردگی ماپنے کا ایک ذریعہ ہے، پہلے دو گھنٹوں کے دوران 14 سو پوائنٹ یا تین اعشاریہ پانچ فی صد کم ہوا۔ اس سے قبل یہ 27 فروری (پورا ایک برس قبل) ایک روز میں آنے والی سب سے زیادہ کمی تھی جب پاکستانی ایئر فورس نے ایک انڈین جنگی طیارے کو مار گرایا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔
پاکستان نے رواں ہفتے بدھ کی شام کرونا وائرس کے ابتدائی دو معاملات کی تصدیق کی جس کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا ہوئی جو پہلے ہی دیگر ملکوں میں اس مہلک وائرس کے باعث بے چینی کا شکار تھے۔
دنیا بھر میں سرمایہ کاروں نے فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا جس کی وجہ کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد میں اضافہ تو تھا ہی بلکہ سونے میں محفوظ سرمایہ کاری کرنا بھی اس کا ایک مقصد تھا۔