پاکستان ،آئی ایم ایف کے مابین 45 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کیلئے معاہدہ طے

 اپریل میں آئی ایم ایف انتظامیہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والے سٹاف کی سطح کے معاہدہ کا جائزہ لے گی ، ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو فنڈز جاری ہونگے: ترجمان عالمی مالیاتی ادارہ

570

واشنگٹن: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے درمیان بیل آئوٹ پیکج کی اگلی قسط کے اجرا کیلئےمذاکرات مکمل ہوگئے اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی قسط جاری ہو جائے گی۔

پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ایرنیسٹو ریمریز ریگو(Ernesto Ramirez Rigo) نے اس حوالے سے کہا ،’’ آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام کے ساتھ 6 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسِلیٹی کے دوسرے جائزے کی تکمیل کے لیے درکار پالیسیز اور اصلاحات پر اسٹاف کی سطح کے معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان درآمدات میں اضافہ، مزید ملکوں کیساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کرے: آئی ایم ایف

حکومتی اصلاحات قرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے پائیدار بنیاد فراہم کریں گی: آئی ایم ایف

کیا آئی ایم ایف کی پالیسیاں واقعی پاکستانی معیشت کو تباہ کررہی ہیں؟ وزارت خزانہ کا جواب سامنے آگیا

عالمی مالیاتی ادارے کے ترجمان گیری رائس نے بھی سٹاف کی سطح کا معاہدہ طے پانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس اپریل کے شروع میں متوقع ہےجس میں آئی ایم ایف انتظامیہ اور ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدہ کا جائزہ لے گا، ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو 450 ملین ڈالر (45 کروڑ ڈالر) فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 3 فروری سے 13 فروری تک آئی ایم ایف کے وفد نے دورہ کرکے معاشی اصلاحات کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا تھا اورمعاشی اہداف کی جانب پاکستان کی پیشرف کو مثبت قرار دیا تھا۔

14 فروری کو واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ میں  ترجمان آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ  پاکستان نے کارکردگی کے لحاظ سے تمام مطلوبہ معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں اور اسکی معیشت میں بتدریج استحکام آ رہا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر توقع سے زیادہ رفتار سے بڑھ رہے ہیں، مہنگائی بھی آہستہ آہستہ کم ہو جائے گی۔ پاکستان نے اصلاحات پر عملدرآمد کیا جبکہ مالیاتی خسارہ بھی کم ہوا ہے،  پاکستان میں ایکسچینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتاً فوقتاً قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here