سٹاک مارکیٹ میں بدستور مندی کا راج، انڈیکس مزید 103 پوائنٹس گر گیا، ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تنزلی

514

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس مزید 103 پوائنٹس گرگیا۔

کے ایس 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 5.62- فیصد نیچے آچکا ہے جبکہ ایک مہینے میں 8.76- فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری 2020 میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوکُل 50.21 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

جمعہ کو کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 219 پوائنٹس اضافے سے 38307 پوائنٹس تک پہنچا لیکن جلد ہی 328 پوائنٹس گر گئے جس سے انڈیکس 37758 کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں قدرے بہتری سے 103 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 37983 کی سطح پر بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 59433 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 26289 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سٹاک بازار میں 158 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 148 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔ جمعرات کو مجموعی مارکیٹ حجم 249.24 ملین روپے رہا جو جمعہ کے روز 201.66 ملین روپے تک رہ گیا۔

ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ اور یونیٹی فوڈز لمیٹڈ سٹاک مارکیٹ کے ٹیبل پر نمایاں دکھائی دیے۔

دوسری جانب اہم ایشین سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی رہی جس کی وجہ کورونا وائرس کے پھیلائو سے پیداواری و کاروباری سرگرمیوں میں کمی ہے۔

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 805.27 پوائنٹ (3.67 فیصد ) گر کر 21142.96 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 57.19 پوائنٹ (3.65 فیصد)کمی کے ساتھ 1510.87 پوائنٹ پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 670.34 پوائنٹ (2.5 فیصد ) گر کر 26108.28 پوائنٹ رہا۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 100.76 پوائنٹ (3.4 فیصد)گر کر 2890.56 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 83.08 پوائنٹ (4.4 فیصد ) کمی کے ساتھ 1812.06 پوائنٹ رہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here