حکومت کا 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ ملتوی

595

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے رواں مالی سال کے کے آخر تک یورو بونڈز کے ذریعے 3 ارب ڈالر جمع کرنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے۔ 

ایک مقامی اخبار کے مطابق حکومت مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے گزشتہ ایک سال سے قلیل المدتی غیر ملکی قرضوں پر انحصار کر رہی ہے اورغیر ملکی زرِمبادلہ  کے ذریعے معیشت کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مالی سال 2019-20 کے بجٹ تخمینے میں حکومت نے 3 ارب ڈالر کے بونڈز جاری کرنے کا منصوبہ رکھا تھا، گزشتہ سال حکومت نے ایسا ہی منصوبہ بنایا تھا  تاہم یہ منصوبہ اس لیے پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا تھا کیونکہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مابین معاہدے میں تاخیر ہو گئی تھی۔

اس سے پہلے  ایک مقامی اخبار   نے رپورٹ شائع کی تھی کہ حکومت بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں سے جان چھڑانے کے لیے 200 ارب روپے حاصل کرنے کی غرض سے سکوک بانڈ ٹو جاری کر سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here