گل احمد کا اپنی مقامی کاروباری سرگرمیوں کو یکجا کرنے کا اعلان

208

کراچی: مرد و خواتین کے ملبوسات کے معروف برانڈ گل احمد نے اپنی تمام کاروباری سرگرمیوں کو یکجا کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیا گل احمد کی مقامی سطح پر فروخت میں کمی ایک بڑا دھچکا ہے؟

نوٹیفیکیشن میں یہ مزید وضاحت کی گئی ہے کہ گل احمد ٹیکسٹائلز ملز لمیٹڈ نے کمپنی کو اس کی مقامی کاروباری سرگرمیوں کو ایک کاروبار میں یکجا کرنے کی شرائط طے کرنے کی ذمہ داری (جن میں ریٹیل کے کاروبار کے علاوہ متعلقہ اثاثہ جات بھی شامل ہیں) دی ہے اور مینجمنٹ کی جانب سے اگر یہ من و عن قبول کرلی جاتی ہیں تو انہیں غور کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ارسال کر دیا جائے گا جو اس پر مزید غور کرے گی۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران گل احمد ٹیکسٹائل ملز کے بعد از ٹیکس منافع میں112.2 فیصد کا اضافہ

مزیدبرآں، کمپنی کو متذکرہ بالا مقصد کے لیے ایک مکمل الگ کمپنی قائم کرنے کی اجازت دیے جانے کے علاوہ قانونی، معاشی اور دیگر مبصرین اور اس مقصد کے لیے ممکنہ طور پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here