کراچی: سونے کی قیمت میں چار سو روپے فی تولہ کمی کے بعد آج یہ 94,750 روپے فی تولہ فروخت ہوتا رہا جس کی قیمت اس سے قبل 95,150 روپے فی تولہ تھی۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی 10 گرام قیمت گزشتہ روز 343 روپے کم ہو کر 81,233 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں میں گزشتہ 10 روز سے ایک تسلسل کے ساتھ عالمی سطح پر کمی کی وجہ یہ ہے کہ تاجر اب منافع کمانے کی جانب متوجہ ہو گئے ہیں جب کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی اکویٹیز میں بھی کمی آئی ہے۔ تجزیہ کار یہ یقین رکھتے ہیں کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ منافع حاصل کرنا ہے کیوں کہ اس قیمتی دھات کی قیمت گزشتہ سات ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ دھات کی اہمیت کیش کی طرح بڑھ گئی تھی جس کے باعث یہ چارٹ پر غیر معمولی طور پر نمایاں ہو گیا۔ انہی وجوہ کے باعث مارکیٹ میں اس کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوا ہے۔
جیسا کہ اب اس کی قیمت کم ہو کر 1,659 ڈالر ہو گئی ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے اور یہ منڈی کے لیے ایک مضبوط اشارہ بھی ہے۔
جیسا کہ کورونا وائرس کے معاملات ابھرنا شروع ہوئے تو ایکویٹیز اور تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔ تجزیہ کار یہ یقین رکھتے ہیں کہ منافع حاصل کرنے کے بعد سونے کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر اضافے کا امکان ہے۔