وزیراعظم نے کہا کہ معاشی محاذ پر عالمی انوسٹمنٹ کمیونٹی پاکستان کو کاروبار اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام خیال کرتی ہے۔
انہوں نے کہا، پاکستان غیرمعمولی امکانات کی سرزمین ہے اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس ملک میں بستی ہے اور یہ مختلف شعبوں میں مثالی مواقع فراہم کرتا ہے۔ وفد کے ارکان نے پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کرنے میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی تعریف کی جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت کے متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے اضافہ ہوا ہے۔