امریکی وزیر کامرس کی عبدالرزاق دائود سے ملاقات

551

اسلام آباد: امریکا کے وزیر کامرس ولبر روز نے وزیر اعظم کے مشیر کامرس، انڈسٹریز، پروڈکشن اور سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی تاکہ اسلام آباد کے ساتھ تجارت کے فروغ کے لیے مختلف طریقوں پر بات چیت کی جا سکے۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی اور دوطرفہ تجارت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سیکرٹری کامرس وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ عبدالرزاق دائود نے ولبر روز سے کہا کہ وہ ٹریڈ و انوسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف اے) کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں تاکہ متعدد ایشوز پر سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور چین کے تجارتی تنازعات کے باعث پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر اضافہ متوقع

امریکا کے سینئر عہدیدار کے دورے کے دوران ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے دورے کے دوران تین ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ٹی آئی ایف اے کا آخری اجلاس مئی 2019 میں ہوا تھا جس میں اطراف نے مصنوعات جیسا کہ ایک دوسرے کی منڈیوں میں زرعی مصنوعات اور ادویات تک رسائی بہتر بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیساتھ صرف ’اچھے تعلقات‘، بھارت کیساتھ 3 ارب ڈالر کے فوجی معاہدے

انہوں نے مزید کہا، پاکستان کپاس کی درآمد پر امریکا سے ترجیحی تجارتی رعایت چاہتا ہے کیوں کہ پاکستان امریکا کو ملبوسات برآمد کرنے کی نسبت وہاں سے زیادہ کپاس درآمد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت عارف علوی کی امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سیاحتی صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک ترجیحی معاہدہ ایک طویل المدتی ہدف ہو سکتا ہے کیوں کہ اس سارے عمل میں بہت ساری پیچیدگیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ٹی آئی ایف اے فریم ورک نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور نئے آئیڈیاز کی فراہمی  کے لیے ایک نیا ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here