ڈیوٹی فری موبائل فونز درآمد کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہو گی

698

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ): حکومت بین الاقوامی مسافروں کو بیگج رولز(Baggage Rules) کے تحت ڈیوٹی فری سمارٹ فونز درآمد کرنےکی اجازت دینے جبکہ غیر قانونی طریقے سے موبائل امپورٹ روکنے کےلیے غور کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اقدامات سے غیر قانونی طریقے سے موبائل فونز کی درآمدات کی حوصلہ شکنی کرکے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فونز درآمد کرنے کی سہولیات بحال کرنے اور بائیو میٹرک نظام پر عملدرآمد کرنے کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے:

75 فیصد پاکستانی موبائل فون ، 35 فیصد انٹرنیٹ، 17فیصد سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں: رپورٹ

سات ماہ میں برآمدات میں22 فیصد اضافہ لیکن پاکستانیوں نے 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے سمارٹ فون درآمد کر لیے

موبائل فونز کی غیر قانونی سمگلنگ روکنے میں ناکامی کے بعد مرکزی حکومت نے سفر کے دوران مسافروں کو سامان رکھنے کے قوانین کو واپس لے لیا تھا، بین الاقوامی مسافروں کو سہولت ہوتی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ پر ٹیکس ادا کیے بغیر سالانہ موبائل فونز رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں ائیرپورٹ سسٹم میں خلا کی وجہ سے مافیا نے موبائل فونز درآمد کرنے کے لیے بیگج رولز میں نرمی کا فائدہ اٹھایا تھا۔ تاہم اب حکومت نے موبائل ڈیوائسز کی شناختی رجسٹریشن اور بند کرنے کے نظام (Device Identification Registration and Blocking System) پر عملدرآمد کرنا شروع کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعتراف کیا ہےکہ مسافروں سے لیک ہونے والا ڈیٹا موبائل فون ڈیوائسز کو رجسٹر کرنے میں استعمال کیا جا چکا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق مسافر ایجنٹس کے ساتھ سمگلرز کی ملی بھگت سے ائیر پورٹ سے ڈیٹا حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here