پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مزید مہنگا، تیل سستا

574

کراچی : کرونا وائرس کے خطرات عالمی معیشت پر مسلسل منڈلا رہے ہیں  ایسے میں عالمی مارکیٹ میں سونا سات سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہےجبکہ سٹاک مارکیٹس میں انڈیکس گررہے ہیں اور تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی نظر آ رہی ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دوہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 82 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، رواں سال اب تک اس کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

وینزویلا سے درآمد شدہ سونا ایران سمگل کر نے کا انکشاف

کورونا وائرس، چین سمیت ایشیائی معیشتوں پر دبائو بڑھنے ، معاشی نمو کم رہنے کا امکان: ریٹنگ ایجنسی موڈیز

لندن بلین مارکیٹ (London Bullion Market) میں سونے کی قیمت میں  اس سے قبل جنوری 2013 میں اضافہ ہوا تھا جب فی اونس سونے کی قیمت 1681.31 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی ایمرجنسی کی سی صورتحال کی بنا پر تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیوں میں سستی اور تیل کی طلب میں کمی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ  آئل کی قیمت 4.1 فیصد (2.42 ڈالر) کمی کے بعد 56.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیک لی قیمت 4 فیصد (2.12 ڈالر) کمی کے بعد 51.26 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان ہے ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے سوموار کو دنیا بھر کے رہنمائوں پر زور دیا تھا کہ کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں  کیونکہ اب چین کے بعد ایران، اٹلی اورجنوبی کوریا میں تیز رفتاری سے پھیلنے لگا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here