صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح

227

اسلام آباد: اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صارفین اور کمزور طبقے کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے ، بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب، وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ندیم بابر ،وفاقی سیکرٹری صاحبان و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پرغور کیاگیا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ، صارفین اور صنعتوں کو مناسب قیمت پر بجلی کی فراہمی،توانائی کے شعبے میں اصلاحات اوراس میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے معاہدوں ، وقت انتظامی اصلاحات کو پس پشت ڈالے جانے اورترسیل وتقسیم کے شعبے کے نقصانات کونظراندازکرنے سے توانائی کے شعبے میں آج مختلف چیلنجزکا سامنا ہے، جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایک سے 300یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین اور کمزور طبقے کوممکنہ حد تک ریلیف فراہم کررہی ہےتاہم انہیں عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ،حکومت کی یہ کوشش ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائے اور جہاں تک ممکن ہوعوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here