رواں ہفتے چھٹیوں کے روز بنک کھلے رہیں گے، سٹیٹ بنک آف پاکستان

562

کراچی: سٹیٹ بنک آف پاکستان نے 13 منظور شدہ بنکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتے اور اتوار (29 فروری اور یکم مارچ 2020) کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر ڈھائی بجے تک ملک بھر میں اپنی تمام شاخوں کو کھلا رکھیں۔

یہ فیصلہ رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند زائرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی درخواست فارم کے ساتھ واجبات ادا کرسکیں۔

ان 13 بنکوں میں نیشنل بنک آف پاکستان، حبیب بنک، یونائٹڈ بنک، مسلم کمرشل بنک، الائیڈ بنک، بنک آف پنجاب، بنک الفلاح، زرعی ترقیاتی بنک، عسکری بنک، بنک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بنک اور میزان بنک شامل ہیں۔

یہ فیصلہ پاکستان حج پالیسی 2020 کا حصہ ہے جو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 19 فروری کو جاری کیا تھا۔

وزارت نے قبل ازیں 13 بنکوں کو حج کے لیے جانے کے خواہش مند زائرین سے 25 فروری اور چھ مارچ کے دوران درخواستیں اور واجبات وصول کرنے کی اجازت دی تھی۔

امکانات ہیں کہ رواں برس حج 28 جولائی اور دو اگست کے درمیان ہو گا تاہم، ممکن ہے کہ اسلامی کیلنڈر کے تحت ان تاریخوں میں فرق آ جائے۔

رواں برس وزارت نے 179,210 زائرین کا کوٹہ مختص کیا ہے جن میں سے 60 فی صد زائرین حکومتی سکیم کے تحت حج کریں گے جب کہ 40 فی صد نجی حج ٹور آپریٹرز کے توسط سے یہ اہم ترین مذہبی فرض انجام دیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here