کسٹمز حکام نے پابندی کے باوجود پیاز کے 300 کنٹینرز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صرف پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے، فردوس عاشق

1016

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے پابندی کے باوجود پیاز کے 300 کنٹینرز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے ) کے بانی و سابق چیئرمین وحید احمد نے کہا ہے کہ جمعرات(20 فروری) کو جب وفاقی کابینہ نے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی تو کوالٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے باوجود بھی 300 پیاز سے بھرے کنٹینر کو روک دیا گیا تھا جن کی مالیت 3.2 ملین ڈالر تھی تاہم کسٹمز حکام نے کنٹینرز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نے 20 فروری کو پیاز کی برآمد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ایسوسی ایشن نے مشیر تجارت رزاق دائود کو خط لکھ کر کابینہ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا اور 30 مئی تک پیاز کی برآمد جاری رکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اسلام پخالی نے بتایا کہ چیف کلکٹر کسٹمز (ایکسپورٹ)وسیم میمن نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ کابینہ کے فیصلے کا نوٹی فکیشن موصول ہونے تک ان کنٹینرز کی کلئیر نس کردی جائے گی جنہیں کوالٹی کے حوالے سرٹفکیٹ جاری کیا جا چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب حکومت کی وفاق سے پیاز، سرخ مرچوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی درخواست

پیاز کی برآمد پر 30 مئی تک پابندی عائد

وحیداحمد نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کابینہ کی جانب سے پابندی کے فیصلے مسترد کردیا اور مشیر تجارت سے شدید تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ اس سے ملک کے برآمدی سیکٹر کو نقصان ہو رہا تھا۔

ایسویسی کی جانب سے کہا گیا کہ پیاز کی معیاد کم ہونے کی وجہ سے اسے لمبے عرصے تک ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا، پابندی کی وجہ سے ناصرف ایکسپورٹرز بلکہ پیاز کے کاشکاروں اور قومی خزانے کو بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خط میں کہا گیا کہ بیرون ممالک سے آرڈرز کی پیشگی رقم پکڑ چکے ہیں اس اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیاز کی برآمد پر پابندی سے کم از کم دس روز قبل آگاہ کرنا چاہیے تھا تاکہ کوئی متبادل انتظام کیا جا سکتا۔

تاہم احمد وحید نے مشیر تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیاز کی برآمد پر پابندی کے حوالے سےکسی قسم کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب جمعہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے آلو اور ٹماٹر کی برآمد پر پابندی عائد نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ،’ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صرف پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ میڈیا کے بعض حصوں میں اس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے جس کی وضاحت ضروری تھی۔‘

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here