ایف اے ٹی ایف : پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں نمایاں پیشرفت کی، اکثر یت نے کوششوں کو تسلیم کیا،حماد اظہر

892

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک سال کے اندر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدر آمد کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دیے گئے ایکشن پلان کے 27 میں سے 14 نکات پر عملدرآمد کرچکے ہیں،  اکثررکن ممالک نے پاکستان کی کوشش کو مثبت قراردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کیا گیا ہے،پاکستان ایف اے ٹی ایف میں دہری جانچ پڑتال سے گزررہا ہے، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عملدرآمد رواں سال کے دوران مکمل کر لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف اے ٹی ایف نےپاکستان کو مزید کچھ عرصہ گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: چین

ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار، سٹاک مارکیٹ میں 232 پوائنٹس کی کمی

خیال رہے کی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو جون تک کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو جون 2020 تک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر مزید عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں سفارشات پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مذاکرات 16 سے 21 فروری تک پیرس میں ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا۔ مذاکرات میں فیٹف کی جانب سے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔ ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا۔ پاکستان گرے لسٹ میں برقرار رہے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here