گوگل نے چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور بھارت کی 600 ایپس پر پابندی لگا دی

628

کیلی فورنیا: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کو معمول سے زیادہ اشتہارات دکھانے والی چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور بھارت کی تقریباََ 600 ایپس پر پابندی عائد کردی ہے ۔

گوگل کی جانب سے جن ایپس پر پابندی لگائی گئی ہے اگرچہ ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے مگر یہ بتایا ہے کہ ان ایپس کو ساڑھے 4 ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا اور ان کے بنانے والے افراد چین، ہانگ کانگ، سنگاپور اور بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں مقبول ترین ایپس بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ برس نومبر میں  گوگل نے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کردی تھی  جس کے تحت سیاسی مہم چلانے کے لیے  مخالفین کو ہدف بنانے والے اشتہارات گوگل سرچ اور اسکی دیگر سروسسز پر نہیں چل سکتے۔

یاد رہے کہ گوگل ایسے اشتہارات کو “تفرقہ ڈالنے والا” قرار دیتا ہے جو صارفین کو غیرمتوقع طریقے سے اشتہارات دکھاتی ہیں یا صارفین کے ڈیوائس استعمال میں خلل ڈالتی ہیں مثلاً اگر کوئی ایپ کال کرنے کی کوشش کے دوران فل اسکرین اشتہار دکھائے گی تو گوگل اسے ناپسندیدہ قرار دیتا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے ایک ایسا نظام بنا لیا ہے جس کے ذریعے صارفین کو اشتہارات کے ذریعے تنگ کرنے والی ایسی ایپس کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here