وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ میں قائداعظم بزنس پارک منصوبے کا افتتاح کریں گے

713

لاہور: وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ میں قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ (کیو اے بی پی) منصوبے کا افتتاح کریں گے جو لاہور- اسلام آباد موٹروے کے قریب قائم کیا جائے گا۔ 

اس حوالے سے سید نبیل ہاشمی کی صدارت میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ (پی آئی ای ڈی ایم سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس ہواجس میں اس منصوبے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لی گئی۔

چئیرمین کی جانب سے منصوبے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ بزنس پارک کے قیام سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے سے اس منصوبے کی اہمیت کا پتا چلے گا، منصوبے سے نہ صرف انڈسٹری کی شرح نمو میں اضافہ ہو گا بلکہ صوبے میں روزگاز کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

سعودی کمپنی پنجاب میں پیکجنگ سیکٹر میں پانچ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار

غیر ملکی سرمایہ کار علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرجوش

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے جی ڈی پی میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات کے متبادل میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

ندیم ہاشمی نے منصوبے کی بروقت تکمیل اور اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 سالوں میں صوبہ پنجاب کے شہریوں کو ایک لاکھ نوکریاں فراہم کی جا سکیں گی جو وزیراعظم عمران خان کے 10 ملین نوکریاں دینے کے وعدے کی پیشرفت ہے۔

اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کاروبار میں آسانی سے متعلق تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، لاہور کے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے لیے اقدامات کی منظوری بھی دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here