سات ماہ میں اراضی انتقالات کی مد میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو 5.54 ارب روپے کی آمدن

683

لاہور: رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران اراضی کے انتقالات کی مد میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے)کو 5.54 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 4.94 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔

اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق فرد کے اجراء کی مدمیں اتھارٹی نےسات ماہ کے دوران 668ملین روپےسرکاری خزانے میں جمع کرائے جبکہ گزشتہ کی اسی مدت کے دوران یہ رقم 636 ملین روپے تھی۔

اتھارٹی کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آمدن میں اضافے کی بنیادی وجہ اراضی کے ریکارڈ کا کمپیوٹرائزڈ ہونا ہے، پہلے ایسا نہیں تھا بلکہ فرد کے اجراء اور انتقالات جیسے معاملات پٹواری کی ذمہ داری تھی، پٹواری فردوں کے اجراء کی مد میں جو فیسیں اکٹھی کرتے تھے اس کا ایک بڑا حصہ انکی اپنی جیبوں میں چلا جاتا تھایوں سرکاری خزانے میں جمع ہونے والی رقم کا حجم بہت کم تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب حکومت کا کاروبار کے فروغ کے لیے 50 ٹیکسوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تیار

افسر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اب بھی پنجاب سمیت ملک بھر کے کافی علاقے جو پٹواریوں کی زیر نگرانی ہیں وہاں سے حکومتی خزانے میں جمع ہونے والی رقم کا حجم کم ہے، لوگوں کے لیے وہاں آج بھی پٹواری سے رابطہ کرنا مشکل ہے اور پٹواری آج بھی اختیارات کا نا جائز استعمال کر رہے ہیں۔

مذکورہ افسر کا کہنا تھا کہ اب  پٹواریوں کی جگہ سروس سینٹر آفیشلز کام کر رہے ہیں ،یہ لوگوں کو ریکارڈ کی فراہمی ،انتقالات اور فرد کے اجراء جیسی بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،  کمپیوٹرائزیشن کے نتیجے اراضی کا ریکارڈ آن لائن بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔

پرافٹ اردو کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ترجمان نادیہ احمد کا کہنا تھا کہ آمدن میں مزید اضافے کی کوشش کر رہے ہیں ، مینوئل دستاویزات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، مالکان اپنی اراضی کا ریکارڈ بآسانی سروس سینٹر سے حاصل کر سکتے ہیں،ریونیو کے ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا اجراء کے معاملات فوری طور پر رجسٹر حقداران زمین میں اپ ڈیٹ کر دئیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی فرد یا زمینوں کی انتقالات کی ضرورت ہوتی ہے عملہ انکی درخواست  پر ایک مخصوص فیس لیکر چالان  فارم جاری کردیتا ہے اور انہیں تاریخ دے دیتا ہے جبکہ انتقالات کی صورت میں ہم ایک مقررہ تاریخ پر مالک اور خریدار دونوں کو بلاتے ہیں اور ہمارےریونیو آفیسر کی تصدیق کے بعد اراضی کے انتقال کا مرحلہ مکمل ہو جاتا ہے اور انہیں فرد ملکیت کی ایک کاپی مہیا کردیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here