حکومت سات ماہ میں کمرشل بینکوں، عالمی ادارے اور دوست ممالک سے 6.01 ارب ڈالر قرضے لے چکی ہے

670

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی حکومت رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران کمرشل بینکوں، عالمی مالیاتی ادارے اور دوست ممالک سے 6.01 ارب ڈالر قرضہ اور گرانٹ حاصل کر چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری 2020 میں حکومت نے مختلف ممالک اور مالیاتی اداروں سے 375 ملین ڈالر قرضہ اور گرانٹ لی، سب سے زیادہ قرضہ چین سے لیا گیا جس کا حجم سات ماہ کے دوران 433 ملین ڈالر رہا۔

اس کے بعد فرانس نے پاکستان کو 21.09 ملین ڈالر، جرمنی نے 12 ملین ڈالر ، جاپان نے 24.89 ملین ڈالر قرضوں اور مختلف شعبوں میں گرانٹس کی مد میں دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

قرضے کی تیسری قسط کیلئے آئی ایم ایف نے کوئی شرط عائد نہیں کی: وزارت خزانہ

آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف میں دوسری بار کمی کرتے ہوئے 4.8 کھرب روپے مقرر کردیا

اسی طرح حکومت پاکستان نے سات ماہ کے دوران کوریا سے 93 ملین ڈالر ، سعودی عرب سے 12 ملین  ڈالر، برطانیہ سے 128 ملین ڈالر اور امریکا سے 39 ملین  ڈالر وصول کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ جولائی سے جنوری تک پاکستا ن نے کچھ عالمی مالیاتی اداروں سے 3.06 ارب ڈالر قرضے اور امداد کی مد میں لیے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ (ایم ڈی ٹی ایف )نے پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 65 ملین ڈالردئیے ۔ جبکہ مختصر مدت کیلئے سعودی عرب سے 581 ملین ڈالر حاصل کیے۔

حکومت میں ملک میں کمرشل بینکوں سے بھی 1.7 ارب ڈالر قرضہ حاصل کیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت سے 3ارب ڈالر حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیاتاہم وزیر اعظم کی معاشی ٹیم اس سمت میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھا سکی۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here