لاہور: پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں سے 16 کروڑ 40 لاکھ (75 فیصد)سے زائد افراد موبائل فون استعمال کرتے ہیں ، 7 کروڑ 60 لاکھ (35 فیصد)سے زائد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ 3 کروڑ 70 لاکھ (17 فیصد)پاکستانی کسی نہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے منسلک ہیں۔
ڈیٹا رپورٹل (DataReportal) کی تحقیق کے مطابق حالیہ سالوں میں پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور تھری جی اور فورجی کی آمد کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی تعداد یکدم اوپر گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ2020ء میں 7 کروڑ 60 لاکھ سے زائد پاکستانی کسی نہ کسی مقصد کیلئے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں اور اس تعداد میں 2019 کی نسبت 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جنوری 2020 میں پاکستان کی مجموعی آبادی میں سے 35 فیصد افراد انٹرنیٹ یوزر بن چکے ہیں۔












































