پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے وسیع تر امکانات موجود ہیں، پاکستانی سفیر

685

کولمبو: سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر سعد خٹک نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے تناظر میں غیر معمولی امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کولمبو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بات کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے بزنس کمیونٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ہائی کمشنر نے بیرون ملک پاکستان کے مفادات کے فروغ کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی اور دونوں ملکوں کے درمیانی معاشی ترقی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات 13 مئی کو سری لنکا میں ہوں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی نہایت گہری دوستی ہے جو صرف دفاعی شعبہ تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ کار تجارت، ثقافت، کھیلوں اور لوگوں کے آپسی روابط تک پھیلا ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here