مشیرِ تجارت کا صنعتی شعبہ کو درپیش تمام رکاوٹیں دور کرنے کا عہد

643

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے صنعتی شعبہ کی راہ میں درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں فارما سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، حکومت بتدریج روایتی برآمداتی شعبوں سے نئے برآمداتی شعبوں کا رُخ کر رہی ہے جن میں فارماسیوٹیکل، انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں تاکہ برآمدات کا حجم نمایاں طور پر بڑھایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: ایکسپورٹ سیکٹرز کے لیے گیس اور بجلی کے ٹیرف فکس ہیں، عبدالرزاق دائود

مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات کی بنیاد پر ہونے والی ترقی ملک کو قرضوں کے جال میں پھنسنے سے روکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب اپنی مصنوعات کی برآمد کے لیے نئی منڈیاں بھی تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ افریقہ ایک ابھرتی ہوئی منڈی ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم نے لک افریقہ پالیسی تیار کی ہے۔

مزید پڑھیں: برآمدی صنعت پر زیرو ٹیکس ختم کرنے کیخلاف ہوں، عبدالرزاق داؤد

عبدالرزاق دائود نے کہا، ہم نے حال ہی میں نیروبی میں ایک کامیاب کانفرنس کا انعقاد کیا ہے اور افریقی ملکوں کے ساتھ  رابطے برقرار رکھنے کے لیے مستقبل قریب میں ایسی مزید کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارما انڈسٹری کو اپنی برآمداتی حکمتِ عملی تیار کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ یقین دہانی کروائی کہ حکومت فارما مصنوعات کی ایکسپورٹ کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here