رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان سٹیٹ آئل کو 6.4 ارب روپے کا منافع

603

کراچی: پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او ) نے نے اسٹریٹجک ترجیحات پر اپنی توجہ کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اور بہترین آپریشنل کارکردگی کے ذریعے 51.4 فیصد یعنی 6.4 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے۔

31 دسمبر2019 تک پاکستان سٹیٹ آئل کے آئی پی پیز، جینکو، پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل سے 306 ارب روپے واجب الادا تھے۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل ) کے تجزیہ کاروں کے مطابق پی ایس او نے متعدد چیلنجز اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے باوجود مارکیٹ شیئر اور والیوم میں اضافہ پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے انڈسٹری میں اپنی برتری کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اداروں سے 335.7 ارب روپے کی عدم وصولی پر پی ایس او کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ

یہ بھی پڑھیں:پی ایس او بدترین مالی بحران شکار، ائیرلائنز کو جیٹ فیول سپلائی بند ہونے کا خدشہ

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پٹرول کے والیوم میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ انڈسٹری میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔

اس حوالے سے ادارے کے مارکیٹ شیئر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا۔ پی ایس او کے ایچ ایس ڈی مارکیٹ شیئر میں 7.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وائٹ آئل میں پی ایس او کے والیوم میں اضافے کی شرح 9.3 فیصد رہی جبکہ انڈسٹری کے والیوم میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔

پی ایس او کے وائٹ آئل مارکیٹ شیئر میں 5 فیصد اضافہ ہوا، بلیک آئل میں پی ایس او کے مارکیٹ شیئر میں5.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گ

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here