خیبر پختونخوا حکومت نے 300 غیرفعال صنعتی یونٹس بحال کرنے کیلئے 10 سالہ منصوبہ تشکیل دیدیا

487
صنعتی شعبے کے زوال کی بنیادی وجہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے ،ماربل انڈسٹری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں 300 غیرفعال صنعتی یونٹس کی مرحلہ وار بحالی  کیلئے 10 سالہ منصوبہ تشکیل دے دیا  ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا کے 1286 چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس میں 300 یونٹس ایسے ہیں جو بند پڑے ہیں یا جزوی چل ر ہے ہیں ، ان میں سے 34 سٹیل مینوفیکچرنگ پلانٹس، 26 پلاسٹک ساز کارخانے، 16 فارما سیوٹیکل فیکٹریاں، 13 ٹیکسٹائل ملز، 13 فوڈ فیکٹریاں اور 80 ماربل یونٹس شامل ہیں۔

پاکستان ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے انڈسٹریزعبدالکریم نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران 300 غیر فعال صنعتی یونٹس کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گااور اس کیلئے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:زرعی شعبے اور صنعتوں کو ٹیکس کے بغیر گیس فراہم کی جانی چاہئے، سپریم کورٹ

یہ بھی پڑھیں:داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 2024 میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا

انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کے زوال کی بنیادی وجہ ٹیرف ریٹس میں اضافہ ہے اور ماربل انڈسٹری اسکی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہےتاہم حکومت اب صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر غور کر رہی ہے تاکہ صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔

مشیروزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیراٹ گروپ (Cherat Group )نے پاہوڑ ہائیڈروپاور پروجیکٹ (Pahor Hydropower Project) کی بڈنگ حاصل کی ہے اور اس سے 12 سے 18 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی جو قومی گرڈ میں شامل کیے بغیر براہ راست صنعتی یونٹس کو سپلائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صنعت بحالی پالیسی (2020 ء تا  2030ء )کے نفاذ کیلئے ایک 14 رکنی کمیٹی بنائی گئی ، اس پالیسی کے تحت حکومت نے مختلف علاقوں میں 10 خصوصی صنعتی زونز قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن کی مددسے خیبر پختونخوا کی معیشت کو سہارا ملے گا اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

اس حوالے سے سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ سہولیات کی کمی کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے اکثر کاروباری حضرات اپنے کاروبار پنجاب میں منتقل کرچکے ہیں، کاروباروں کی منتقلی کی بنیادی وجہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here