حسین شوگر ملز کے منافع میں 94.88 فی صد کی ریکارڈ کمی

668

لاہور: حسین شوگر ملز لمیٹڈ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے معاشی نتائج کا اعلان کرنے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔

مالیاتی نتائج کے مطابق، حسین شوگر ملز نے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 31 دسمبر کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے دوران 5.360 ملین روپے کے پرافٹ کا اعلان کیا جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 104.790 ملین روپے تھا جس سے کمپنی کے منافع میں 94.88 فی صد کمی ظاہر ہوتی ہے۔

اسی طرح کمپنی کو فی شیئر صفر اعشاریہ 15 روپے کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران چار اعشاریہ 19 روپے تھی، یوں فی شیئر 94.4 فی صد کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ تاج شوگر ملز کے منافع میں تین ماہ میں 119.4 فیصد اضافہ

پہلی ششماہی کے دوران ٹیکس ادا کیے جانے سے قبل کمپنی کا منافع 11.064 ملین روپے تھا جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 113.395 ملین روپے (منفی 90.2 فی صد) تھا۔

اس ششماہی کے دوران شوگر مل کے معاشی اخراجات 47.597 ملین روپے ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ برس اسی عرصہ کے دوران 28.398 ملین روپے تھے اور یوں 68.19 فی صد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: جوہر آباد شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 84 فیصد کی کمی

کمپنی نے نیٹ سیلز میں بھی کمی کا مشاہدہ کیا ہے جیسا کہ گزشتہ برس کی پہلی ششمالی کے دوران اس کی نیٹ سیلز کا حجم 688.444 ملین روپے تھا جو 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 383.459 ملین روپے رہا جس سے 44.3 فی صد کمی ظاہر ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here