نیدرلینڈز کا ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کرنے کا اعادہ

561

اسلام آباد: نیدرلینڈز نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کو ازسرِ حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر ولم وئوٹر پلومپ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران تعاون کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس میں امریکا پاکستان کی حمایت کرے گا : بھارتی اخبار

نیدرلینڈز کے سفیر نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان زراعت کے شعبہ میں تعاون کے وسیع تر امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ان کا ملک کاروباری بنیادوں پر آلوئوں کی پیداوار، ڈیری فارمنگ اور پھولوں کی کاشت بڑھانے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہر دبائو کے باوجود ایف اے ٹی ایف  کی گرے لسٹ سے نکلنے میں پاکستان کی بھرپور مدد کریں گے: صدر اردگان

ولیم وئوٹر پلومپ نے کہا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیدرلینڈز پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا، پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے کوشاں ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ پاکستان پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے نیدرلینڈز کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here