2019ء کے اختتام پر جاز ٹیلی کام کی آمدن میں 14 فیصد اضافہ

662

اسلام آباد: جاز ٹیلی کام کی پیرنٹ کمپنی ویون نے مالی سال 2019ء کی فنانشل رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد انکی سالانہ آمدن میں 14.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نیدر لینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں واقع کمپنی ہیڈ کواٹرز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت 2019ء کے دوران جاز کے موبائل ڈیٹا صارفین میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون سیلولر کمپنیز کے مابین جاز کی پاکستان اور یوکرینین موبائل ڈیٹا صارفین کی تعداد 27 فیصد ہے۔

جاز ٹیلی کام کے مطابق پاکستان میں موبائل فنانشل سروسز استعمال کرنے والوں کی تعداد 9 ملین ہے جن میں سے 7.3 ملین صارفین ڈیجیٹل والٹس کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے: سادہ پے، ایک اور موبائل والٹ، مقامی بنکنگ سیکٹر کو چیلنج کرنے کے لیے تیار

کمپنی کے مجموعی اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں انکے نیٹ ورک صارفین کی تعداد 60.5 ملین ہے جبکہ 39 ملین ڈیٹا صارفین انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن مارکیٹ میں جاز کے مارکیٹ شئیرز 36.55 فیصد ہیں۔

مزید پڑھیے: سٹیٹ بینک نے سسٹمز لمیٹڈ کی موبائل پیمنٹ ایپلی کیشن ’’OneLoad‘‘ کی منظوری دیدی

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن میں سرمایہ کاری 2016-17 میں 634 ملین ڈالر سے 2017-18 میں 669 ملین ڈالر تک جا پہنچی تھی۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں ویون نے پاکستان میں ڈیٹا سروسز اور جاز کیش کی سہولیات کو توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ویون کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں جاز ہیلتھ کئیر ایپ متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو پاکستان میں کمپنی کی کامیاب کہانی ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ایسی سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ منصوبہ پاکستانی ہیلتھ کئیر سسٹم سے کافی حد تک مناسبت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here