پاکستان سٹاک مارکیٹ ، 100 انڈیکس میں 33.67 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

513

کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے دوران اُتار چڑھاؤ کے باعث انڈیکس میں محض 33.67 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پیرس میں جاری اجلاس کے پاکستان سے متعلق فیصلے کی وجہ سے سرمایہ کاری میں زیادہ سرگرمی نہیں دکھائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 14  پوائنٹس پر کام مکمل کرلیا ہے جبکہ باقی پوائنٹس پر پیشرفت جاری ہے۔

سوموار کو  کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس  ای 100 انڈیکس سست روی کا شکار دکھائی دیا، 40251.26 پوائنٹس سے شروع ہوکر 278 پوائنٹس کے اضافے سے دوپہر دو بجے تک انڈیکس 40521.69 کی سطح پر پہنچا تاہم اس تیزی کو برقرار نہ رکھ سکا اور 195.33 پوائنٹس کم ہوکر 40047.93 کی سطح تک گر گیا جبکہ کاروبار کے اختتام پر33.67 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 40276.93 کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس 344.13 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63717.40 جبکہ کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 13.06 پوائنٹس کمی کیساتھ 28002.69 کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 122 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 154 کے شئیرز میں کمی دکھی گئی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.08 فیصد کی تیزی دیکھی گئی جبکہ 7 کروڑ 75 لاکھ 51 ہزار 340 شیئرز کا لین دین ہوا۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رحجان رہا تھا، پہلے کاروباری روز کے دوران 846.93 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، دوسرے کاروباری روز کے دوران 417.76 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ تیسرے روز 816.67 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، چوتھے کاروبار روز کے دوران 75.69 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ کاروباری آخری روز 212.18 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here