محتشم عشائی سنہری بینک کے نئے سی ای او نامزد، یکم اپریل سے ذمہ داری سنبھالیں گے

1052

کراچی: سنہری بینک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر کے عہدے کیلئے محتشم عشائی کا نام سامنے آیا ہے۔

بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق بھرتی کے مطلوبہ طریقہ کار کے تحت ان کی تعیناتی سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کلئیرنس  کے بعد یکم اپریل سے عمل میں آئے گی۔

محتشم اس سے پہلے ایم سی بی اسلامک بینک کے صدر اور سی ای او کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سنہری بینک کو 2019 کے اختتام پر ٹیکس ادائیگی کے بعد 1.906 ارب روپے منافع

وہ ایم سی بی بینک میں جنوری 2008ء سے مارچ 2019ء کے دوران سنئیر ایگزیکٹو نائب صدر اور کارپوریٹ فنانس کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

وہ نیدرلینڈز کے ABN AMRO بینک میں 1997ء سے 2007ء تک پورٹ فولیو مینجمنٹ کے سربراہ رہے۔

ذرائع کے مطابق سنہری بینک نے انہیں تین ہفتے پہلے صدر کے عہدے کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بینک الفلاح کو 2019 میں ٹیکس ادائیگی کے بعد 13 ارب روپے منافع

موجوہ صدر بینک محمد آفتاب منظور کی مدت ملازمت 31 مارچ 2020 کو ختم ہو گی جس کے بعد یہ عہدہ محتشم عشائی سنبھالیں گے۔

آفتاب منظور 2011 سے سنہری بینک کے  صدر اور سی ای او کے عہدے پر فائز تھے،  وہ اس سے قبل کسب بینک اور الائیڈ بینک کے سی ای او اور صدر رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here