2019 کے اختتام پر عسکری بینک کو سات ارب روپے منافع

620

کراچی: عسکری بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 31 دسمبر 2019ء تک مالی کارکردگی کا اعلان کردیا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق بینک کو 2019 کے اختتام تک ٹیکس ادائیگی کے بعد 7.032 ارب روپے کا منافع ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 58.8 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران عسکری بینک کو 4.428 ارب روپے کا منافع ہواتھا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک الفلاح کو 2019 میں ٹیکس ادائیگی کے بعد 13 ارب روپے منافع

بینک کو ٹیکس ادائیگی سے پہلے 10.389 ارب روپے آمدن ہوئی، گزشتہ سال کی نسبت بینک کو 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سنہری بینک کو 2019 کے اختتام پر ٹیکس ادائیگی کے بعد 1.906 ارب روپے منافع

بینک کو مالی سال 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں 636 ملین روپے کا قلیل سرمایہ حاصل ہوا۔

گزشتہ سال بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 1.59 ارب روپے رہے اسی مدت میں رواں سال کے جائزے سے یہ ذخائر 2.58 ارب روپے تک ریکارڈ کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here