لوٹے کیمیکلز کو مالی سال 2019 کے اختتام پر ٹیکس ادائیگی کے بعد 5 ارب روپے منافع

472

لاہور: لوٹے کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2019 کے اختتام تک کمپنی کی مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے۔

مالی نتائج کے مطابق کمپنی کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 2019 کے اختتام تک 25 فیصد کے حساب سے 5.542 ارب روپے کا منافع ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کمپنی کو 4.431 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔

کمپنی کی فی شئیر آمدن  میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 2.91 روپے ریکارڈ کی جانے والی فی شئیر آمدن رواں سال 3.66 روپے تک رہی۔

رواں سال کمپنی کو ٹیکس ادائیگی سے پہلے 7.779 ارب روپے جبکہ گزشتہ سال 6.346 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی۔

کمپنی کو رواں برس آمدن میں 7 فیصد منافع ہوا جو گزشتہ سال کے 7.382 ارب روپے سے بڑھ کر 7.876 ارب روپے رہی۔

کمپنی سالانہ جنرل میٹنگ 16 اپریل کو منعقد کرے گی، اسکے علاوہ کمپنی کی شئیر ٹرانسفر بکس 10 اپریل سے 16 اپریل تک بند رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here