کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی مندی کا رجحان رہا، مثبت انداز میں شروع ہونے والا انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 212 پوائنٹس کمی کیساتھ ریڈ زون میں بند ہوا۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو گزشتہ سیشن (جمعرات)کے دوران 3.69 ملین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 147.72 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40603.16 کی سطح تک گیا لیکن جلد ہی 361.15 پوائنٹس کی کمی سے 40094.29 کی کم ترین سطح پرآگیا۔
کاروبار کے اختتام پر 212.18 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 40243.26 کی سطح پر بند ہوا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس 570.40 پوائنٹس کم ہو کر 64061.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 240.34 پوائنٹس کمی سے 28015.75 پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 86 کمپنیاں مثبت رجحان میں جبکہ 193 کمپنیاں منفی رجحان میں دکھائی دیں۔
گزشتہ سیشن سے مجموعی کاروباری حجم 197.44 ملین سکڑ کر 117.60 ملین تک آگیا۔
100 انڈیکس میں پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ، لوٹے کیمیکل پاکستان اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کی سٹاک مارکیٹ میں پوزیشن مستحکم دکھائی دی۔
مارکیٹ فرنٹ پر لوٹے کیمیکل نے مالی سال 2020ء کی دوسری سہ ماہی کی مالی کارکردگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انکی آمدن میں 5.47 فیصد سے 60.54 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔
بینک الفلاح کی مالی سال 2019 میں فی شئیر آمدن 7.15 روپے اور نشاط ملز کی مالی سال 2018 کی فی شئیر آمدن 2.75 روپے رہی تھی۔