رواں سال بینک کی فی شئیر آمدن 1.7289 روپے رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1.6179 روپے رہی تھی۔
عارف حبیب لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ اینالسٹ فیضان کامران نے کہا ہے کہ بینک کی آمدن میں سالانہ تقریباََ 7 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن بینکنگ انڈسٹری میں مجموعی طور پر سنہری بینک کی کارکردگی بہتر نہیں ہے۔
بغیر انٹرسٹ بینک کی آمدن میں 12.24 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ مجموعی طور پر بینک کی آمدن 5.62 فیصد سے 10.787 ارب روپے بڑھی ہے جو گزشتہ سال میں 110.213 بلین روپے تک رہی تھیں۔