جنوری میں ترسیلات زر میں 9.39 فیصد، سات ماہ میں 4.1 فیصد اضافہ ہوا: حفیظ شیخ

مالی سال 2019-20ء کے دوران جولائی سے جنوری تک بیرونی ترسیلات زر 13.30 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران جولائی سے جنوری تک ترسیلات زر کا حجم 12.74 ارب ڈالر تھا

459

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جنوری 2020ء میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 9.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں حفیظ شیخ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کی اتنی ہی مدت کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے جنوری تک بیرونی ترسیلات زر 13.30 ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران جولائی سے جنوری تک ترسیلات زر کا حجم 12.74 ارب ڈالر تھا ، یوں رواں مالی سال کےسات ماہ میں بیران ممالک مقیم پاکستانیوں نے 4.1 فیصد زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں۔

دوسری جانب پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 157 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 18.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12430.8  ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6304 ملین ڈالر موجود ہیں تاہم زرمبادلہ میں اضافے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔

گزشتہ سات ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جولائی 2019 میں پاکستان کے پاس 15 ارب ڈالر کے ذخائر موجود تھے جو  نومبر 2019میں 16 ارب ڈالر ہو گئے اور جنوری 2020 میں 18 ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں۔ اس اضافے کی بڑی وجہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here