ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے مالی وسائل فراہم کریگا

585

اسلام آباد: ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)پاکستان میں بجلی کی ترسیل کی ذمہ دار نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی وسائل فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد نے نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اسکے انجنئیرز اور افسران سے ملاقاتیں کیں۔

بینک کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ وہ توانائی، روڈ انفراسٹرکچر، سوشل سیکٹرسمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے مالی امداد فراہم کرتے ہیں،  اور پاکستان کیساتھ مشترکہ منصوبوں پر کام کرتے ہوئے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر این ٹی ڈی سی کی جانب سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایشیائی بینک کے وفد نے 500 کے وی کی 235 کلو میٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمشن لائن میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا، مذکورہ لائن کلر سیداں کے مائرہ سوچنگ سٹیشن سے شمالی لاہور میں 500 کے وی کے گرڈ سٹیشن سے منسلک کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here