اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے امریکن بزنس کونسل کے وفد کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں سیاحت اور بالخصوص فطری حسن سے مالا مال شمالی علاقہ جات میں قائم وسیع ہوٹل اور ٹورازم انڈسٹری سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، سکیورٹی کے حالات بہتر ہونے اور حکومت کی جانب سے کاوربار میں آسانیاں پیدا کیے جانے کے باعث پاکستان ہر طرح کے کاروبار کے لیے بہترین مقام بن گیا ہے اور ملکی سیاحتی صنعت میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی بزنس مینوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ امریکا میں پاکستانی ایکسپورٹس کا حجم بڑھایا جا سکے۔
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جانز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، امریکا طویل عرصہ سے پاکستان کا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان میں ٹاپ فائیو سرمایہ کاروں میں شامل ہے۔