سٹاک مارکیٹ میں تیزی،  انڈیکس 816 پوائنٹس اضافہ، 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

578

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل دوسرے دن تیزی دکھائی دی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی 100 انڈیکس میں تیزی دکھائی دی اور یہ گزشتہ سیشن (منگل) کی نسبت 923 پوائنٹس کے اضافے سے 40637.79 کی سطح کو چھو گیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 816.67 پوائنٹس کے اضافے سے 40531.13 کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1667 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 64954 کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ کے ایس ای آل شئیرز میں 444 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 28309 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 235 کمپنیوں کے حصص کی تجارت میں اضافہ جبکہ 79 میں کمی ہوئی۔

بینکنگ ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن ، سیمنٹ سیکٹرز، کمپنیوں میں ایم سی بی  بینک، اینگرو کارپوریشن، لکی سیمنٹ کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا۔ مجموعی تجارتی حجم 180.33 ملین  ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ فرنٹ پر پی آئی اے کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 37.89 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ خسارہ 32 ارب روپے تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here